counter easy hit

جے ایف 17 تھنڈر پاکستان کا فخر ہے،وائس چیف آف ایئر اسٹاف

JF-17 Thunder is proud of Pakistan,

JF-17 Thunder is proud of Pakistan,

کراچی…….وائس چیف آف ایئراسٹاف ایئرمارشل سعید محمد خان نے کہا ہے کہ جے ایف 17 طیارہ پاکستان کا فخر ہے] پاکستان ایئر فورس دنیا کی واحد ایئر فورس ہے جو اپنے استعمال کے طیارے خود بنا رہی ہے۔
سوسائٹی آف ایئر سیفٹی انوسٹیگیٹرز پاکستان کے سالانہ عشائیے میں جیو نیوز سے گفتگو میں ایئرمارشل سعید محمد خان نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو طیارہ سازی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔تقریب سے خطاب میں ایئرمارشل سعید محمد خان نےکہا کہ ریل، سڑک اور فضا میں حادثات کو کم کرنے کیلئے سیفٹی کو ایک مضمون کی حیثیت سے نصاب میں شامل ہونا چاہئے۔سوسائٹی آف ایئر سیفٹی انوسٹیگیٹرز پاکستان کے صدر سید نسیم احمد نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں عدلیہ نے حادثات میں نقصان پر بھاری زرتلافی کی ادائیگی کا حکم دیا ان فیصلوں سے دوران سفر حادثات کی شرح کم ہوئی، پاکستان میں بھی زر تلافی کی رقم بڑھانے کی ضرورت ہے ۔تقریب میں جی او سی آرمی ایوی ایشن میجر جنرل خالد ڈار سمیت سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایرلائنز کے نمائندے شریک ہوئے۔