جھل مگسی ڈیزرٹ کار ریلی کا ٹائٹل رونی پٹیل کے نام رہا، جبکہ اسد کھوڑو نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر ریس میں شریک 60ڈرائیورز نے دشوار گزار راستے طے کیے۔
کبھی پہاڑ کو عبور کیا، تو کبھی دریا کے پانی سے گزرے، کہیں چٹیل میدان میں گاڑیوں کو دوڑایا تو کبھی ریت کے طوفان سے ہوتے ہوئے یہ ڈرائیور اپنی منزل کی جانب لپکے۔ریس میں نادر مگسی، اسد کھوڑو، رونی پٹیل، وفاقی وزیر جام کمال، ظفر مگسی اور صاحبزادہ سلطان محمد علی، سمیت دیگر ڈرائیورز نے شرکت کی۔اعزاز کا دفاع کرنے والے نادر مگسی پیچھے رہ گئے اور رونی پٹیل نے میدان مار لیا۔ دوسرے نمبر پر اسد کھوڑو رہے، جبکہ عامر خان مگسی اور سر انجام خان نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔