جھنگ کے عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب سے کئی بار مطالبہ کرچکے ہیں کہ جھنگ بھکر روڈ کو ڈبل اور کشیدہ کیا جائے تاکہ حادثات سے بچا سکے۔
جھنگ(یس اردو نیوز)جھنگ بھکر بائی پاس کے قریب بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2افراد جاں بحق ہوگیا جبکہ مشتعل شہریوں نے مسافروںاتار کر بس کو آگ لگا دی ، ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جھنگ بھکر روڈ پر علاقے علی آباد کے قریب تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے جس کو ہسپتال لے جانے کی کوشش کی ہی جارہی تھی کہ وہ اس دوران ہی جان کی بازی ہار گئے ،حادثے کے بعد شہری مشتعل ہو گئے اور انہوں نے بس سے مسافروں کو اتر دیا اور بس کو آگ لگا دی جبکہ بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد مسافروں نے بھاگ کر جان بچائی تاہم اس دوران بس پوری طرح جل گئی ۔ حادثے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ پولیس اہلکاروں نے مشتعل افراد کو بھی منتشر کر دیا ۔آن لائن کے مطابق جھنگ بھکر روڈ تنگ ہونے کے باعث آنے اور جانے والی ٹریفک اسی ایک روڈ پر ہوتی ہے جس کے باعث ٹریفک کے متعدد حادثات یہاں پر پہلے بھی پیش آچکے ہیں اور کئی قیمتیں جانیں ضائع ہوچکی ہیں ،
جھنگ کے عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب سے کئی بار مطالبہ کرچکے ہیں کہ جھنگ بھکر روڈ کو ڈبل اور کشیدہ کیا جائے تاکہ حادثات سے بچا سکے۔