اٹھارہ ہزاری:نواحی علاقے ماچھیوال میں ٹڈی دل کا فصلوں پر حملہ،شہریوں نے ڈھول اٹھالیے،ڈی سی جھنگ کی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ماچھیوال، مسن اوردیگر نواحی دیہی علاقہ جات میں ٹڈی دل کے حملہ سے نقصانات سے بچاوکے لئے اقدامات تیز کر دئیے گئے ہیں۔اس ضمن میں متاثرہ علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔کسانوں کی آگاہی کے لئے مساجد میں اعلانات کروائے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ ٹڈی دل کے جھنڈ کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔