counter easy hit

جہلم فورم نے برمنگھم میں اپنی نئی باڈی تشکیل دی جس میں نعمان صدر اور شکیل ڈار جنرل سیکرٹری منتخب ہوئی۔

یورپ(چیف اکرام الدین)جہلم فورم جہلم کی ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو نہ صرف جہلم میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبور کے لیے کام کر ہی ہے اور جہلم فورم نے برمنگھم میں اپنی نئی باڈی تشکیل دے دی جس کے نتیجے میں نعمان سعید کو صدر اور شکیل ڈار کو جنرل سیکرٹری بنایا گیا تنظیم کا بنیادی مقصد ڈسٹرکٹ جہلم میں فلاحی کاموں کیلئے عملی طور پر کام کرنے اور غیریب فیملیز کی کفالت کرنا ہے پاکستان کے شہر جہلم سے تعلق رکھنے والے بے شمار پاکستانی برطانیہ کے مختلف شہروں میں آباد ہیں اسی تنظیم نے برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں اپنا پہلا اجلاس کیا جس کے دوران اتفاق رائے سے ایک باڈی تشکیل دی گئی جس کے ذریعے نعمان سعید کو صدر،شکیل ڈار کو جنرل سیکرٹری،شہلا گل کو کواڈینٹر جبکہ عمران بشیر کو سیکرٹری انفارمیشن بنایا گیا تمام عہدیداران سے کونسلر افضل خان نے حلف لیا ساٹس
اس دوران چیف آرگنائزر الیاس گوندل نے کہا کہ اس فورم کا مقصد یہی ہے کہ اپنے علاقے کے لوگوں کو ایک پلٹ فارم پر جمع کر کہ اپنے آبائی علاقے کی تعمیروترقی کے لئے مل کر کام کریں۔برطانیہ میں جہلم سے تعلق رکھنے والے کافی لوگ ایم پی اور کونسلرز ہونے کے علاوہ بڑے بڑے بزنس کرتے ہیں ہم ان کو مل کر اس طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں کہ ہمارے بھائی اور ہمارے آبائی علاقے کے بچوں کو کن کن چیزوں کی ضرورت ہے۔جس کی وجہ سے جہلم فورم کو چیریٹی کمیشن میں رجسٹرڈ کروا کر باقاعدہ طور پر فلاحی کاموں کا آغاز کریں گئے اس موقع پر الیاس گوندل،نو منتخب صدر نعمان سعید،کونسلر محمد افضل،شکیل ڈار،محمود کیانی اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر فلاحی کاموں میں اپنے آبائی علاقوں کی طرف توجہ دی جائے تو پاکستان کے تمام علاقوں کے باسی برطانیہ میں آباد ہیں جن کی وجہ سے کافی پسماندہ علاقوں کی غربت کو سہارہ مل سکتا ہے۔

JHELUM, FORUM, FORMED, ITS, NEW, BODY, IN, BARMINGHAM