جہلم میں بس اور ٹرک میں تصادم میں ایک شخص جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث جی ٹی روڈ پر سوھاوہ ترکی ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا تھا۔
Jhelum: one man killed and 10 injured in bus-truck collision
پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچ گئی ہیں۔ اس موقع پر ریسکیو ذرائع کہتے ہیں کہ حادثےمیں ایک شخص جاں بحق اور دس افراد زخمی ہو ئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال سوھاوہ منتقل کردیا ہے۔