سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی )پنجاب گروپ آف کالجز جہلم کیمپس کی طا لبہ کا اعزاز ،چیف منسٹرمقابلہ جات مضمون نویسی میں راوالپنڈی ڈویژن میں سیکنڈ پو زیشن حاصل کر لی ،تفصیل کے مطابق وقار النساء کالج راوالپنڈی میں چیف منسٹر مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں راوالپنڈی ڈویژن کے کا لجز کی طالبات نے حصہ لیا جس میں پنجاب گروپ آف کالجز جہلم کیمپس کی طا لبہ عتیقہ نے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی پروفیسر مسعود الحسن ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کالجز جہلم کیمپس نے اس شاندار کامیابی پر اس ہونہار طا لبہ کی حوصلہ افزائی کی اور مبارکباد پیش کی اورکہا کہ بلاشبہپنجاب گروپ آف کالجز جہلم کیمپس کا بہت بڑا اعزاز ہے