جہلم کی کرسچن کالونی میں زہریلی شراب نے شادی والا گھر ماتم کدہ بنا دیا۔ زہریلی شراب پینے سے 18 باراتی جان سے چلے گئے۔
جہلم: جہلم کی کرسچن کالونی میں گزشتہ رات گئے شادی کی تقریب میں شراب منگوائی گئی۔ زہریلی شراب پینے سے باراتیوں کی حالت غیر ہو گئی۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں 16 افراد دم توڑ گئے۔ زہریلی شراب سے متاثرہ 10 افراد کو راولپنڈی منتقل کیا گیا ان میں سے بھی دو افراد زندگی ہار گئے۔ شادی کی خوشیاں زہریلی شراب میں ڈوب گئیں اب پولیس زہریلی شراب منگوانے والے شخص کی تلاش میں ہے۔