امریکی سینیٹر جان مکین نے پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائر راحیل شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کا انحصار کسی ایک شخصیت پر نہیں ہے اور اس سلسلے میں وہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ مل کر کام کرنے خواہاں ہیں۔
امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے مسلح افواج کے چیئر مین سینیٹرجان مکین نے پاک فوج کے سبکدوش ہونے والے سربراہ جنرل ریٹائر راحیل شریف جنرل ریٹائر راحیل شریف کو بطور آرمی چیف ان کی ریٹائرمنٹ پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ راحیل شریف دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم پارٹنر رہے۔ انہوں نے اس بات کا عملی مظاہرہ کیا کہ دہشتگرد گروپوں کی خلاف کارروائی پاکستان کے قومی مفاد و سلامتی میں تھی۔
جان مکین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو یہ عزم واضح کرنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کا انحصار کسی ایک شخصیت پر نہیں،اس سلسلے میں وہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ مل کر کام کرنے خواہاں ہیں۔