شہر میں ایمرجنسی نافذ کر کے کے الیکٹرک کی انتظامیہ کو فوری طور پر حراست میں لیا جائے :حافظ نعیم الرحمان
کراچی: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک کے خلاف آئینی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ، ان کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی نافذ کرکے کے الیکٹرک کی قیادت کو گرفتار کیا جائے اور اسے قومی تحویل میں لیا جائے ۔ سندھ ہائیکورٹ میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کے الیکٹرک کے خلاف آئینی درخواست دائر کردی۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی نافذ کرکے کے الیکٹرک کی قیادت کو گرفتار کیا جائے ۔ کے الیکٹرک کو فوری قومی تحویل میں لیا جائے ۔ انہوں نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو کے الیکٹرک کے خلاف استعمال کرنے کی بھی اپیل کی اور کہا کہ کے الیکٹرک کا فارنزک آڈیٹ ہونا چاہئے ۔ کے الیکٹرک کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرا رہے ہیں ، کے الیکٹرک ایک جانب لوڈشیڈنگ کر رہی ہے ، دوسری جانب اوور بلنگ سے شہریوں کا خون چوس رہی ہے ، کے الیکٹرک دو سو ارب روپے لوٹ کر فرار ہونا چاہتی ہے ، وفاق اس میں مدد کر رہی ہے۔