لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)جماعت اسلامی ایک جمہوری جماعت ہے اور معاشرہ میں پھیلی ہوئی ناانصافیوں کو جمہوری طریقے سے حل کرناچاہتی ہے ،جماعت اسلامی نے معاشرہ کو ایک بہترین ٹیم،باکرداراورحوصلہ مندافراداور منظم پلیٹ فارم مہیاکیاہے،تاکہ کرپٹ عناصرسے چھان چھڑاکر اسلامی پاکستان کی تعمیراور خوشحال پاکستان کی تکمیل کی جاسکے،ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی ضلع گجرات کے نائب امیراورامیرجماعت اسلامی زون 112چوہدری عرفان احمدصفی نے موضع ہیل،ساروکی،خواص پوراور چک مرتضیٰ اجتماع ارکان اور ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقعہ پرسیدحارث احسان شاہ،چوہدری محمدمنشاء ،حمزہ ارشدبھی موجودتھے،انہوں نے کہاکہ معاشرہ میں تبدیلی لانے کیلئے جماعت اسلامی کے کارکنان کو بھرپورجدوجہداوراپناکرداراداکرناہوگا،اور جماعت اسلامی کے کارکنان کو اپنی ذات کو عوام کے سامنے بطورنمونہ پیش کرکے ان کے مسائل حل کرناہونگے،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ہرسال اربوں روپے الخدمت فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے خرچ کررہی ہے یہ سب عوام کے تعاون اور جماعت اسلامی کے افرادپر اعتمادکا مظہرہے،ارکان جماعت اسلامی کارکنوں کی ٹیم کے ہمراہ دیہات کی سطح پر تنظیم سازی کریں نئے افرادکوجماعت اسلامی میں شامل کیاجائے اور انہیں اسلامی انقلاب اورانصاف پرمبنی نظام کیلئے منظم جدوجہدکرنے کیلئے تیارکیاجائے۔