جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس نے حکومت سے مستقل وزیر خارجہ کی تعیناتی اور مسئلہ کشمیر پر موثر سفارت کاری کا مطالبہ کیا ہے، کانفرنس میں حکومت کی عدم شرکت پر سراج الحق نے ناراضی کا اظہار کیا ۔
JI organized by the All Parties Conference on Kashmir
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ میں حکومت سے مستقل وزیر خارجہ کی تعیناتی اور مسئلہ کشمیر پر موثر سفارتکاری سے اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کو بیدار کرنے کی اپیل کی گئی،بھارت سے حریت قائدین کی رہائی،بھارتی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیا گیا۔ اعلامیے میں عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھارت پر دبائو کے ذریعے پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی سمیت زخمی نوجوانوں کے طبی علاج کی اپیل کی گئی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اقوام متحدہ کے نامزد سیکرٹری جزل کو مسئلہ کشمیر میں کردار ادا کرنے کے لیے ای میل کیمپین کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کانفرنس میں شرکت نہ کر کے منفی پیغام دیا ہے۔