ممبئی…….بالی وڈ اداکارہ جیا خان خودکشی کیس میں سی بی آئی نے اداکارسورج پنچولی کے خلاف چارج شیٹ جاری کر دی۔سورج کے والد ادیتیہ پنجولی نے الزامات کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا۔فلمی دنیا میں قدم رکھنے والا ہیرو آتے ہی ولن بن گیا،اداکارہ جیا خان کی خودکشی کیس میں بھارتی سی بی آئی نے سورج پنچولی کے خلاف چارچ شیٹ جاری کر دی جس کےمطابق اداکار ادیتیہ پنچولی اور زرینہ وہاب کے بیٹے سورج پنچولی نے جیا خان کوجھوٹے وعدے دے کر خودکشی کی جانب مائل کیااور تحقیقات کے دوران حقائق چھپائے،چارج شیٹ کے مطابق خود کشی سے پہلے جیا خان کے لکھے خط سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سورج پنجولی نے اس کی زندگی تباہ کر دی تھی،سورج کے رویوں سے تنگ آ کر وہ ڈپریشن کا شکار ہوئی اور خودکشی کرنے پر مجبور ہوئی۔چارج سیٹ میں سورج پنجولی پرجیا خان کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کا بھی الزام ہے۔دوسری جانب جیا خان کی والدہ رابعہ خان سی بی آئی کی تحقیقات کے اس ن نتیجے سے مطمعن نہیں کہ سورج نے صرف جیا کو خودکشی کی طرف مائل کیا، اس کا قتل نہیں کیا ، ادھر سورج کے والد ادیتیہ پنجولی نے بیٹے پر لگے الزامات کو مسترد کرتےہوئےعدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔امتیابھ بچن اور عامر خان کے ساتھ کام کرنے والی جیا خان تین جون دوہزار تیرہ کوممبئی میں اپنے فلیٹ پر مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔