اداکار جم کیری ایک نئے کردار میں آ رہے ہیں۔ فلم ”ڈارک کرائمز” میں فلم ”دی ماسک” سے شہرت پانے والے کیری ایک ڈیٹکٹو بنے ہیں جنہیں ایک مصنف کے خلاف ثبوت جمع کرنا ہیں جس نے اپنی کتاب میں ایک قتل کی کہانی لکھی اور اسی طرح سے قتل ہوا۔ فلم اٹھارہ مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔