واشنگٹن: ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان امریکا سے مل کر افغان امن میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے دورہ پاکستان پر ترجمان پینٹاگون نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔ ترجمان کے مطابق جیمز میٹس نے پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں اس بات پر زور دیا کہ پاکستان امریکا سے مل کر افغان امن میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ترجمان پینٹا گون کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن عمل سے ہی خطے میں استحکام آئے گا۔