پیرس: 1اکتوبر 2018ء جناح کرکٹ چیمپین ٹرافی کے چوتھے ایڈیشن کی تقسیم انعامات کی تقریب کل پیرس کے مضافاتی ٹاؤن بوئس دی ونسنیز میں اختتام پذیر ہو گئی۔ اس پروقار تقریب میں جناب معین الحق سفیر پاکستان، جناب قاضی امتیاز حسین، سفیر بنگلادیش، جناب پریبگارسن بالن صدر فرانس کرکٹ، کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے سفارت کاروں، فرانسیسی وزارت کھیل و اولپکس کمیٹی اور بڑی تعداد میں کرکٹ کے شائیقین نے شرکت کی۔ تقسیم انعامات کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے اطمینان کا اظہار کیا کہ 2015 سے سفارت خانہ پاکستان نے جناح ٹرافی کا انعقاد کیا تھا وہ اب فرانس کے نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور وہ اس کھیل میں دلچسپی بھی لے رہے ہیں۔ سفیر پاکستان نے یقین دلایا کہ سفارت خانہ پاکستان جناح ٹرافی کو آئندہ بھی اسی طرح جاری رکھنے میں مدد کرتا رہے گا۔ بعد ازاں سفیر پاکستان نے جناح چیمپین شپ ٹرافی جیتنے والی ٹیم میں ٹرافی اور دوسرے انعامات تقسیم کیئے۔
جناح چیمپین شپ ٹرافی میں پورے فرانس سے 16 ٹیموں نے حصہ لیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ چار سال سے شروع کی جانے والی جناح کرکٹ چیمپین شپ ٹرافی کا ٹورنامنٹ اب فرانس میں ایک بڑے اور دلچسپ ٹورنامنٹ کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔