counter easy hit

جناح گراؤنڈ واقعہ؛ تحریک انصاف نے مقدمے کی درخواست میں الطاف حسین کو نامزد کردیا

PTI

PTI

کراچی (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں ہنگامے کے خلاف مقدمے کے لئے درخواست گلبرک تھانے میں جمع کرادی جب کہ مقدمے میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کوبھی شامل کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ جناح گراؤنڈ ہنگامے کے خلاف ایس ایس پی گلبرک کے دفتر میں مقدمے کی درخواست جمع کرادی ہے جب کہ درخواست میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم الطاف حسین کو جانتے ہیں اور کسی کو نہیں جانتے کیوں کہ ہمارے قافلے پر حملہ کر کے 4 کارکنوں کو ڈنڈے مار کر زخمی کیا گیا۔