پاناما کیس کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کو کل تیسری مرتبہ طلب کرلیا ہے۔
جے آئی ٹی اس سے قبل حسین نواز کو 28اور 30مئی کو طلب کرچکی ہے،گزشتہ روز ان سے 4گھنٹے پوچھ گچھ بھی کی گئی ۔مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے آج وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے بیٹے حسن نواز کو طلب کیا تھا مگر انہوں نے جے آئی ٹی سے تیاری کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔جے آئی ٹی نے قطری شہزادے حمد بن جاسم کو دوسرا خط بھیج دیا ہے ،جس میں انہیں بیان ریکارڈ کرانے کے لئے 3آپشن دئیے ہیں۔جے آئی ٹی نے خط میں قطر کی آل ثانی فیملی سے کہا ہے کہ ہمارے دو ارکان قطر آکر ان کا بیان ریکارڈ کرسکتے ہیں،دوسری صورت یہ ہے کہ سوالات کے تحریری جواب دئیے جائیں جبکہ تیسری شکل یہ بھی ہوسکتی ہے کہ بیان وڈیولنک کے ذریعے لیا جائے ۔