پاناما پیپرز کے معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ واجد ضیا فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ جے آئی ٹی کو کیس پر بریفنگ دینگے، بریفنگ کے بعد جے آئی ٹی کاباضابطہ اجلاس ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں تحقیقات کا طریقہ طے کیا جائے گا۔ سیکریٹری داخلہ نے جے آئی ٹی کی سیکورٹی کے لیے ہدایات جاری کردیں۔ جاری کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور جے آئی ٹی ارکان کو سیکورٹی دے ۔
انچارج سیکریٹری داخلہ خالد خان خٹک کا مراسلہ آئی جی اسلام آباد کو پہنچا دیا گیا ہے، آئی جی اسلام آباد نے وزارت داخلہ کے حکم پر سیکورٹی لگادی ہے۔