counter easy hit

جے آئی ٹی: سابق چیئرمین نیب نے بیان ریکارڈ کرا دیا

سابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید محمد امجد نے جےآئی ٹی کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرادیا۔

JIT: Former chairman NAB has recorded the statement

JIT: Former chairman NAB has recorded the statement

سابق چیئرمین نیب سید محمد امجد جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے جے آئی ٹی کو حدیبیہ پیپر ملز کیس کی تحقیقات آگے نہ بڑھنے سے آگاہ کیا۔ آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور دونوں بیٹوں حسین نواز، حسن نوازکو جولائی کے پہلے ہفتے میں پیش ہونے کے باضابطہ سمن جاری کیے ہوئے ہیں، جبکہ وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کو بھی 2جولائی کو تیسری مرتبہ پیشی کے لئے سمن جاری کیا گیا ہے۔

جے آئی ٹی نے مریم نواز کو پیشی پرلندن فلیٹس، بیرون ملک دیگر کاروبار کی تفصیلات اور دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ جے آئی ٹی کو10جولائی کو پاناما پیپرز سے متعلق سپریم کورٹ میں حتمی رپورٹ پیش کرنی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website