counter easy hit

جے آئی ٹی ؛حسین نواز کا ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک کے نمائندوں پر اعتراض

اسلام آباد: وزیر اعظم کے بیٹے حسین نواز اور طارق شفیع نے پاناما کیس کی تفتیش کیلیے قائم جے آئی ٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے ٹیم کے دو ارکان کو تبدیل کرنے کی استدعا کی ہے۔

JIT; Hussain Nawaz objected on representatives of SECP and SBP

JIT; Hussain Nawaz objected on representatives of SECP and SBP

انھوں نے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے نمائندے بلال رسول اور اسٹیٹ بینک کے نمائندے عامر عزیز پر تحفظات کا اظہار کرتے کہا کہ ان کی موجودگی میں غیر جانبدار تفتیش نہیں ہوسکتی، ان کی جگہ نئے افسران جے آئی ٹی میں شامل کیے جائیں، اعتراضات کے مطابق بلال رسول تحریک انصاف کے رہنما میاں اظہر کے رشتے دار ہیں جبکہ عامر عزیز اس سے پہلے شریف فیملی کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز کیس کا حصہ رہے ہیں،عدالت سے شفاف تفتیش یقینی بنانے کیلیے مذکورہ دونوں افراد کی جگہ نئے لوگ جے آئی ٹی میں شامل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ آن لائن کے مطابق انکا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بنک کانمائندہ سابق صدر پرویز مشرف کا قریبی ساتھی ہے جبکہ ایس ای سی پی کے نمائندے کی تحریک انصاف سے وابستگی ہے، انھوں نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو تحریری درخواست دیدی اور اعتراضات کو سپیشل بنچ میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website