نیشنل بینک کے صدر سعید احمدنے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید احمد سے 13 گھنٹے تک تفتیش کی گئی۔
JIT investigation of 13 hours from the President of the National Bank
ذرائع کے مطابق پاناما کیس پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سعید احمد سے حدیبیہ پیپرز ملز سے متعلق سوالات کئے ۔ صدر نیشنل بینک سعید احمد صبح ساڑھے دس بجے کے قریب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کےلیے جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تھے، جنہیں رات کو ساڑھے 11 بجے کے قریب واپس جانے کی اجازت دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید احمد کو دوبارہ بھی بلایا جا سکتا ہے۔