وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جے آئی رپورٹ سے متعلق اپنے اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے، اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ان پر ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے کے حوالے سے الزامات بے بنیاد ہیں، رپورٹ مسترد کی جائے۔
اسلام آباد: اسحاق ڈار نے اپنے اعتراضات میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے حقائق کو جھٹلا کر غلط بیانی کی کہ انہوں نے ریٹرن فائل نہیں کئے، یہ الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، نیب ان سے اور ان کی اہلیہ سے متعلق ٹیکس ریکارڈ کی تفتیش کر چکا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ان کے تمام اثاثے جائز اور ریٹرن میں ظاہر ہیں، خیرات کرنے والے کو ٹیکس چور قرار دینا افسوسناک ہے۔