counter easy hit

جے آئی ٹی رپورٹ :چوہدری نثار وزیر اعظم ہاؤس نہیں گئے

وفاقی وزیر داخلہ پنجاب ہاؤس میں سارا دن موجود رہنے کے باوجود کسی سرکردہ لیگی رہنما سے نہیں ملے

JIT report: Chaudhry Nisar did not go to the prime minister's house

JIT report: Chaudhry Nisar did not go to the prime minister’s house

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جن کو وفاقی کابینہ میں بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے اور وہ قومی اسمبلی کے ایوان میں وزیر اعظم نواز شریف کی قائد ایوان کی نشست کے ساتھ بیٹھتے ہیں، وہ پاناما لیکس پر جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد سے آخری اطلاعات تک وزیراعظم ہاؤس نہیں گئے اور منگل کو بھی وہ پورا دن پنجاب ہاؤس میں موجود رہے جہاں وہ اکثر سرکاری ملاقاتیں اور اجلاس منعقد کرتے ہیں لیکن انہوں نے کسی سرکردہ لیگی رہنما سے نہ تو کوئی ملاقات کی اور نہ ہی وہ وزیراعظم ہاؤس گئے۔

چوہدری نثار وزیراعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی کے سامنے حاضری کے وقت ان کی گاڑی چلاکر وفاقی جوڈیشل اکیڈمی گئے تھے اور اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی چلاکر بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے انہیں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی چھوڑ کر آئے تھے لیکن اب انہوں نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور اس سارے معاملہ پر نہ تو اب تک کوئی تبصرہ کیا اور نہ ہی رپورٹ کے مندرجات کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی رائے زنی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار وزیراعظم سے ملاقات اور مشاورت کے لئے پی ایم ہاؤس بھی نہیں گئے ۔ چوہدری نثار کی طرف سے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر خاموشی توڑنے کا بہت سے ن لیگی انتظار کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہونے کے ناطے وزیرداخلہ چوہدری نثار کے ماتحت ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website