سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹرعاصم کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن کے جے جے وی ایل ریفرنس میں شریک ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کردی۔
JJVL reference, extension in the bail of co-accused
درخواست ضمانت کی سماعت پرملزمان کے وکلا کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے استفسار کیا کہ کیا بڑے لوگوں کو ضمانت دے کر کیس نہ چلایا جائے؟ اگر بڑے لوگوں کو ضمانت دے کر کیس نہ چلایا جائے تو پھر غریب کو بھی جیل سے نکالنے کے لئے جیل کے دروازے کھول دینے چاہئیں۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا سے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔ملزمان میں اقبال زیڈ احمد،ملک عثمان،بشارت مرزا اور دیگر شامل ہیں۔