اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سپریم کورٹ سے نااہل ہو چکے ہیں لیکن انہوں نے اس کے باوجود عمران خان کی بھرپور حمایت اور مدد کی تاہم اب وہ ایک مرتبہ پھر سے ایکٹو ہو گئے ہیں اور آزاد امیدوار کو پارٹی میں شامل کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے خیبر پختون خواہ کے حلقہ پی کے 107 سے کامیاب ہونے والے آزاد رکن اسمبلی شفیق آفریدی سے ملاقات کی ہے جس دوران انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ یاد رہے کہ ضمنی انتخاب میں امیدوار محمد شفیق نے آزاد امیدوار اور سابق وفاقی وزیر حمیداللہ جان شکست دیتے ہوئے کامیابی سمیٹی تھی ۔