کھاریاں(چوہدری جاوید وڑائچ سے)جنڈانوالہ شریف سید منیرحسین ویلفئر فاونڈیشن کی جانب سے 22مستحق خاندانوں کوماہانہ امدادی وظیفہ دیا گیا۔تفصیل کہ مطابق سید منیر حسین ویلفئر فاونڈیشن(رجسٹرڈ)دربار عالیہ حضرت سیدہ بی بی صاحبہ ذکر حبیب منزل جنڈانوالہ شریف کے بانی صاحبزادہ پیر سید منیر حسین شاہ صاحب نے22مستحق خاندانوں میں اپنے دست مبارک سے امدادی رقم تقسیم کی اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید جرار حسین ،چوہدری عامر شہزاد،حکیم امتیاز،صحافی چوہدری جاوید وڑائچ ،عابد جوئیہ ،علی ارسلان موجود تھے پروگرام کے اختتام پر صاحبزادہ پیر سید منیر حسین شاہ صاحب نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے دعا فرمائی خاص طور پر ان حضرات جوہر ماہ ،بیوہ ،غریب ،مسکین یتیم اور مستحق لوگوں کی امداد کے لیے ویلفئر فاوڈیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں اللہ ان کے مال جان عزت آبرو کی حفاظت فرمائے اورانہیں آئندہ بھی اس نیک کام میں حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے آمین