ریاض: عالمی شہرت یافتہ ریسلرز جان سینا، انڈرٹیکر اور ٹرپل ایچ آج پہلی بار سعودی عرب میں پہلوانی کے جوہر دکھائیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای کا میدان سجے گا اور ریسلنگ کی دنیا میں شائقینکے دل جیتنے والے معروف ریسلرز اپنی پہلوانی کے جوہر دکھائیں گے۔ جدہ میں سجائے گئے ایونٹ گریٹسٹ رائل رمبل کے ریسلنگ رنگ میں مشہور و معروف ریسلر جان سینا، ٹرپل ایچ اور انڈرٹیکر سمیت 50 بڑے بڑے پہلوان اتریں گے جن کے مابین 7 اعزازات کے لئے 10 مقابلے ہوں گے۔ تاہم رائل رمبل میں خواتین ریسلرز کو شامل نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے عالمی ریسلنگ انٹرٹیمنٹ ڈبلیوڈبلیو ای سے آئندہ 10 سال کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت کمپنی سعودیہ کے مختلف شہروں میں عالمی معیار کی ریسلنگ کا انعقاد کرتی رہے گی جن میں عالمی شہرت یافتہ ریسلرز شریک ہوں گے۔