واشنگٹن……امریکی وزیر خارجہ جان کیری اٹلی کے شہر روم میں شدت پسند گروپ داعش کے خلاف منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیر خارجہ جان کیری منگل کو کانفرنس میں شرکت کے بعد لندن روانہ ہو ں گے جہاں وہ شام سے متعلق ایک ڈونر کانفرنس میں بھی حصہ لیں گے۔جان کیری شام میں قیام امن اور داعش کے خلاف موثر کارروائیوں کو ممکن بنانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر سفارتکاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔