گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کے وزراء اعلیٰ شریک، مردم شماری کے ابتدائی اعداد و شمار پر بریفنگ دی جائے گی: ذرائع
اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری ہے، تمام وزرائے اعلیٰ اجلاس میں شریک ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کے وزراء اعلیٰ شریک ہیں، ذرائع کے مطابق مردم شماری کے ابتدائی اعداد و شمار پر بریفنگ دی جائے گی، پٹ فیڈر کینال سے بلوچستان کو مزید پانی فراہم کرنے پر غور ہو سکتا ہے، بھاشا ڈیم سے متعلق معاملات ایجنڈے میں شامل ہے۔ سندھ کے آرٹیکل 154 سے متعلق امور بھی ایجنڈے میں شامل ہے، این ایف سی کے ممبران سے متعلق امور کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے مالیاتی بورڈ کے قیام سے متعلق سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔