ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس) مذاق یا جا دو ٹونہ خوف زدہ شہریوں نے سیر کرنا چھوڑدی ۔ڈی پی او سے تحقیقات کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق مانگٹانوالہ بائی پاس پر صبح کے وقت سینکڑوں لوگ سیر کیلے جاتے ہیں جبکہ عمر رسیدہ افراد مسافر خانے کی ان پنچوں پر بیٹھ جاتے ہیں گزشتہ روز سیر کیلے جانے والے صحافیوں قمر عباس و دیگرز نے دیکھا کہ ان بینچوں اور اس کے ار د گرد ٹوٹے ہوئے خون آلود انڈے سوئیاں لگی سبزیاں بینگن اور ٹینڈے ، بکھری ہوئی ماش کی دال جبکہ ڈوری میں پروئے گئے کاغذات جن پر جادوئی عبارات درج تھیں جس کو دیکھ کر تمام لوگ خوف زدہ ہو گے اور درود شریف کا ورد کرنے لگے اس واقعہ کے بعد خوف زدہ شہری اس روڈ پر سیر کرنے سے اجتناب کرنے لگے شہریوں نے ڈی پی او ننکانہ رانا ایاز سلیم سے اپیل کی ہے کہ تحقیقات کر کے ایسے شرارتی عناصر کو گرفتار کیا جائے ۔