نیویارک : سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر سِنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں، دونوں کھلاڑی پیر کو ٹرافی کیلئے جنگ لڑیں گے۔
سِنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر اور بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفِن میں مقابلہ ہوا، سوئس سٹار نے پہلا سیٹ سخت مقابلے کے بعد سات چھ سے جیتا۔
دوسرے سیٹ میں ڈیوڈ گوٖفِن انجری کے باعث میچ سے دستبردار ہو گئے، ایک اور سیمی فائنل مقابلے میں سربیا کے نوواک جوکووچ اور کروشیا کے مارین چیلیچ مد مقابل ہوئے۔
جوکووچ نے شاندار کھیل دکھا کر چھ چار، تین چھ اور چھ تین سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔