پیرس(عمیر بیگ)پانامہ لیکس جیسی فرضی کہانیوں کے ذریعے اقتصادی ترقی کے خلاف سازش کی جارہی ہے۔ایک گروہ ملک کوبند گلی میں لاناچاہتا ہے جبکہ دوسراگروہ اپنی مردہ جماعت کوزندہ کرنے کی کوشش کررہاہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ ثابت ہو گیا ہے کہ تحریک انصاف اورکرائے کے سیاستدانوں کواقتدارکی ضرورت ہے۔ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں