نئی امیگریشن پالیسی اور اٹارنی جنرل کو ہٹانے پر صحافیوں کے پے در پے سوالات پروائٹ ہاؤس کے ترجمان الجھ پڑے اور پالیسی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا ذمہ دار میڈیا کو قرار دے دیا ۔
پریس کانفرنس کے دوران جب رپورٹرز نے صورتحال سے متعلق سوالات کیے توترجمان وائٹ ہاؤس چراغ پا ہوگئے ۔ شان اسپائسر نے صورتحال کی ذمہ داری صحافیوں پر ڈال دی ۔ نیوز کانفرنس میں شون اسپائسر نے کہاکہ مسلمانوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی،صرف جانچ پڑتال سخت کی ہے تاکہ امریکیوں کی جانیں محفوظ بنائی جا سکیں ،اتنی چھوٹی اور سادہ سی بات ہے ۔کہا لفظ’’پابندی ‘‘غیر مناسب ہے ۔ جب انہیں بتایا گیا کہ یہ لفظ تو پیر کو ٹرمپ نے بھی استعمال کیا تھاتو انہوں نے وضا حت کرتے ہوئے بتایا کہ چونکہ میڈیا اسے بار بار دہرا رہاہے تو ٹرمپ نے بھی استعمال کر لیا۔