برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) پاکستانی نثراد برطانوی صحافی زاہد محمود خٹک کو انکی اعلیٰ صحافتی خدمات کے اعتراف میں انسپائریشن ایوارڈ 2015 سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ انہیں دی کمیونٹی فا ئو نڈیشن برطانیہ کے زیر اہتمام رائل سوٹ میں منعقدہ ایک یا د گار تقریب میں اہم سرکاری ،سیاسی ،سماجی ، مذہبی ، قانونی ،صحافتی ، ادبی ،برٹش پولیس ، سول سروسز اور دیگر محکمہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی موجود گی میں پیش کیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق زاہد محمود خٹک کو میڈیا کیٹگری میں نمایا ں سرگرمیوں اور اعلیٰ صحافتی خدما ت کے اعتراف میں اہم انسپائریشن اعزازی ایوارڈ 2015 سے نوازا گیا ہے یاد رہے کہ زاہد محمود خٹک نے 1993 میں باقادہ طور پر اپنی صحافتی سرگرمیوں کا آغاز پاکستان کے معروف روزنامچے روزنامہ خبریں سے بطور نمائندہ خصوصی کیا اس کے علاوہ وہ مختلف مقامی و قومی اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ بھی منسلک رہے۔
صحافتی شعبے میں اپنی خدما ت تسلسل کے ساتھ پیش کرتے رہے زاہد محمود خٹک کا تعلق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع نوشہرہ سے ہے اور وہ گذشتہ ٤ برس سے عظیم برطانیہ میں مقیم اپنی صحافتی سرگرمیوں کے ساتھ کمیونٹی کی خدمت اور لو گو ں کو معلومات کی فراہمی کے لیے پہلے اے آر وائے نیوز کے ساتھ بطور نمائندہ خصوصی اور موجودہ دنوں میں جیو نیوز کے ساتھ بطور نما ئندہ خصوصی برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں خدمات پیش کررہے ہیں۔
اس اہم اعزاز کے ملنے پر دنیا بھر بالعموم پاکستان اور با الخصوص خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے سنیئر صحافی کو انکی گراں قدر خدما ت کے عوض اعلیٰ اعزاز ی ایوارڈ ملنے پر مسرت کا اظہا ر کرتے ہو ئے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔