counter easy hit

مصر: اسلام کی توہین کے الزام میں سرکردہ خاتون صحافی کو سزا

journalist

journalist

قاہرہ ……..مصر کی ایک مقامی عدالت نے اسلام کی توہین کے الزام میں سرکردہ خاتون صحافی اور مصنفہ فاطمہ ناعوت کو تین سال قید اور 20 ہزار مصری پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنادی ۔
کیس خصوصی عدالت کو بھجوا دیا گیا عدالت نے ناعوت کے وکیل محمد عفیفی کی موجودگی میں مقدمہ کا فیصلہ سنایا۔ ناعوت پر اسلام کی توہین اور سوشل میڈیا پر عدالت کی توہین کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔قبل ازیں مصر کے السیدہ زینب پراسیکیوشن کی جانب سے ناعوت کا کیس الجنح کی ایک مقامی عدالت کو بھجوایا گیا تھااس پر مبینہ طور پر اسلام کی توہین اورفیس بک پر شعائر اسلام پر تنقید کا الزام عائد کیا گیا تھا۔