جدہ (بیورو رپورٹ) سعودی عرب، جدہ میں منعقد ایک صحافتی تقریب میں ڈپٹی کونسلر جنرل اور ویلفئیر کونسلر جناب تسلیم الحق حقی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا میں میڈیا سب سے طاقتور ہتھیار ہے اور اس کو استمال کر کے قوم کی بہتر فکری و عملی تربیت اور رہنمائی کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافتی برادری پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قلم کی طاقت کو درست استمال کریں اور اسے قوم کی شیرازہ بندی و عظمت دوراں کے لیئے استمال کریں۔
انہوں نے متنبہہ کیا کہ بصورت دیگر یہ شاندار ذریعہ انتہائی مہلک و مضر اثرات بھی ملک و قوم کے لیئے پیدا کر سکتا ہے اور ایسی صورت میں ملک و قوم کے نقصان کی سب سے زیادہ ذمہ داری صحافی بھائیوں پر عائد ہو گی۔