counter easy hit

جج ویڈیو اسکینڈل ۔۔۔ مریم نواز نے ’ میاں طارق ‘ کے ساتھ بھی ہاتھ کر دیا، ویڈیو بنانے کے انعام میں جو گاڑی دی گئی اسکی حقیقت کیا نکلی؟

Judge Video Scandal - Maryam Nawaz also joined hands with 'Mian Tariq', what turned out to be the vehicle given in the video making award

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل میں اہم کردار نبھانے والے میاں طارق کو ویڈیو کے عوض دی جانے والی لینڈ کروزر ٹیمپرڈ نکلی اور اس بات کا انکشاف ایف آئی اے کی رپورٹ میں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ میاں طارق کو ویڈیو کے عوض دی گئی لینڈ کروزر کا انجن اور چیسز نمبرز ٹیمپرڈ ہیں اور اسے ملنے والا 13 ملین کا چیک بھی برآمد نہیں ہوا ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو ناصر بٹ نے ان کے گھر میں ریکارڈ کی۔ ایف آئی اے کے مطابق دوران تفتیش ویڈیو حاصل کرنے والے سلیم رضا اور ناصر بٹ کی سفری تفصیلات بھی حاصل کی گئیں جن کے مطابق سلیم رضا مقدمہ درج ہو نے سے ایک دن پہلے تھائی لینڈ گیا تھا۔ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جج ویڈیو اسکینڈل کے اہم کردار ناصر بٹ کی گرفتاری کے لیے انٹر پول سے رابطہ کیا جائے گا کیونکہ وہ انگلینڈ میں مقیم ہے۔جبکہ جج ارشد ملک کے گھر پر ناصر بٹ کے ساتھ ویڈیو بنانے والے شخص کی تلاش کی جا رہی ہے۔ ایف آئی اے کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جج ارشد ملک نے سوالنامے کے جوابات میں مدینہ کے اوبرائے ہوٹل میں حسین نواز سے ملاقات کا اعتراف کیا۔ جج ارشد ملک نے اعتراف کیا کہ حسین نواز نے پانچ سو ملین رشوت اور فیملی کو برطانیہ و کینیڈا میں سیٹل کرنے کی پیشکش کی تھی ، حسین نواز نے رشوت کی پیشکش کے بدلے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا جسے میں نے قبول نہیں کیا۔ایف آئی اے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جج کی مبینہ ویڈیو 2003ء میں ملزم میاں طارق نے بنائی، ویڈیو ریکارڈ کرنے کے وقت میاں طارق وہاں موجود تھا۔ایف آئی اے نے ویڈیو کا فرانزک آڈٹ کرایا، احسن اقبال، خواجہ آصف اورعطا اللہ تارڑ سے بھی تفتیش کی جس میں تینوں رہنماؤں نے میاں شہباز شریف والا مؤقف اپنایا اور سارا ملبہ مریم نواز پر ڈال دیا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website