چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس سید منصورعلی شاہ کاکہناہےکہ انصاف کیلئے ججز دلیری پیدا کریںاورجلد از جلد اور میرٹ پر فیصلے کریں،تاکہ عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیداہو سکیں۔
سید منصورعلی شاہ نے جوڈیشل افسروں کےتربیتی کورس کےافتتاحی سیشن سےخطاب میں ججوں کو دلیری سےفیصلے کرنے اور کسی ڈر اور خوف کو خاطرمیں نہ لانے کی ہدایت کی اور کہاکہ جج بننا نوکری نہیں بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کا انعام ہے ،ججز خود کو ایسا بنائیں کہ لوگ دیکھ کر انہیں سیلیوٹ کریں۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نےکہاکہ تربیتی سیشن کا مقصد ججز کو چھٹیاں دینا نہیںبلکہ عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ایمانداری سے کام کریں تاکہ عدلیہ پاکستان کا نمبر ون ادارہ کہلائے۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے بتایا کہ جوڈیشل اکیڈمی میں مجموعی طور پر1600ججز کی ٹریننگ ہو گی۔