اسلام آباد (یس ڈیسک) جوڈیشل کمشن نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقبول باقر کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کر دی ہے۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمشن کا اجلاس ہوا۔ جوڈیشل کمشن نے سندھ ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس فیصل عرب کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ بنانے کی سفارش کی ہے۔
جوڈیشل کمشن نے جسٹس ریٹائرڈ ریاض احمد خان کو چیف جسٹس وفاقی شریعت کورٹ بنانے اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقبول باقر کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی ہے۔
جوڈیشل کمشن کے اجلاس میں چیف جسٹس، سپریم کورٹ کے سینئر ججز ، اٹارنی جنرل ، وزیر قانون پرویز رشید اور دیگر نے شرکت کی۔