اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کی جانب سے جاری بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمشن کے معاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین کو غلط بریفنگ دی گئی یا انھیں غلط فہمی ہوئی ہے۔
عمران خان سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کریں۔ 20 مارچ کو جو طے ہوا تھا اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ معاہدے میں فُل سٹاپ کا کُومے کی بھی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جب سب کچھ طے ہو گیا تو پھر تبدیلی کیسے ہو سکتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین میرے ساتھ اپنی پارٹی کی طرف سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایم او یو میں وہی تبدیلیاں کی گئیں جو پی ٹی آئی سے طے تھیں۔ جو تبدیلیاں مان گئے ہیں وہ تو ہوں گی۔ ایم او یو کی کاپی دونوں پارٹیوں کے پاس موجود ہے۔