اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخابات سمیت پارٹی کی تنظیم سازی اور جوڈیشل کمیشن میں شواہد پیش کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیری مزاری کا کہنا تھا کہ کراچی ضمنی انتخاب میں مشترکہ امیدوار کے معاملے پر جماعت اسلامی سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
جوڈیشل کمیشن کے آئندہ اجلاس میں پیش کئے جانے والے شواہد کے حوالے سے اجلاس میں حکمت عملی طے کی گئی۔ شریں مزاری کا کہنا تھا جوڈیشل کمیشن کا جو بھی فیصلہ آئے گا وہ انہیں قبول ہو گا۔
اجلاس میں پنجاب میں تنظیم سازی اور پارٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ گزشتہ انتخابات میں ہونے والی کوتاہیوں کو دور کر کے پارٹی کو مضبوط کیا جائے گا۔