اسلام آباد (جیوڈیسک) جوڈیشل کمیشن کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سولہ اپریل سے جوڈیشل کمیشن کھلی عدالت میں سماعت کرے گا، جس میں دھاندلی سے متعلق ثبوت سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
جبکہ جوڈیشل کمیشن نے 2013 کے انتخابات میں حصہ لینے والی تمام جماعتوں سے تجاویز بھی مانگی ہیں۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق کوئی بھی شخص 15 اپریل تک دھاندلی سے متعلق ثبوت جمع کرا سکتا ہے۔ چیف جسٹس ناصر الملک کے سیکرٹری حامد علی کو سیکرٹری کمیشن مقرر کیا گیا ہے۔