لاہور : ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے بنایا گیا جوڈیشل کمیشن اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے حقیقت سامنے لائے گا۔
ق لیگ کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں دھاندلی ایک حقیقت ہے۔
این اے ایک سو پچیس کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ ابتدا ہے اللہ کرے آگے بھی اسی طرح انصاف ہو۔