اسلام آباد (یس ڈیسک) شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالتی کمیشن کی تشکیل ملک کے مفاد میں ہے تاہم کمیشن بنانے کے لئے وزیراعظم کو کوئی خط نہیں لکھا۔
چاہتے ہیں کہ عدالتی کمیشن کا معاملہ اچھے طریقے سے سلجھایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کی محرومی کا احساس شدت سے محسوس کیا۔ شکار پور سانحہ کے متاثرین کا موقف ہے کہ ہمیں امداد نہیں انصاف چاہئے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ نہیں ہونی چاہئے ہارس ٹریڈنگ کی صورت میں تمام سیاست دانوں پر نکتہ چینی ہو گی۔ اس لئے ہر سیاسی جماعت سے اپیل ہے کہ خرید وفروخت کا بازار گرم نہ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کسی ایم این اے یا وزیر کے رشتہ دار کو سینیٹ کو ٹکٹ نہیں دے گی اور خیبر پختون خوا سے باہر رہنے والوں کو سینیٹ کا ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔