اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ فراہم نہ کرنے پرشدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معاہدے کے تحت جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔
جب کہ انتخابی دھاندلی کیس میں 2 جماعتیں فریق ہیں لیکن ایک فریق کو رپورٹ دے دی گئی ہے اور دوسرا فریق اب تک حتمی رپورٹ سے محروم ہے۔