اسلام آباد (یس ڈیسک) صدر ممنون حسین نے اعلیٰ عدالتوں کے ججز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں 10 فیصدا ضافے کی منظوری دیدی ہے۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر ممنون حسین نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔
وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے سرکاری ملازمین اور مسلح افواج کی بنیادی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک ریلیف کی منظوری دی تھی، جس کا اطلاق اعلیٰ عدلیہ کے ججز پر نہیں ہوا تھا، اس لیے اب اعلی ٰعدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کی منظوری دی گئی۔