ممبئی: ورون کی فلم جڑواں ٹو نے صرف 8 دنوں میں 100 کروڑ کا بزنس کیا اور فلم ورون کی فلموں کے تمام تر ریکارڈ توڑ
بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ورون دھون کی نئی فلم “جڑواں ٹو” ان کی کامیاب ترین فلموں میں شامل ہو گئی۔ ورون کی فلم جڑواں ٹو نے صرف 8 دنوں میں 100 کروڑ کا بزنس کیا اور فلم ورون کی فلموں کے تمام تر ریکارڈ توڑتے ہوئے ان کی سب سے کامیاب فلم بن گئی ہے۔ فلم نے اب تک 119 کروڑ سے زائد بزنس کر لیا ہے جب کہ ان کی پچھلی سب سے کامیاب فلم “بدری ناتھ کی دلہنیا” تھی، جس نے 116 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ جڑواں ٹو 1997 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی کامیاب فلم جڑواں کا سیکوئل ہے۔ جس میں نوجوان اداکار ورون دھون ڈبل رول میں دکھائی دئیے جبکہ ان کے ساتھ جیکولین فرنینڈس اور تاپسی پنوں بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں۔ فلم میں جڑواں کے اصل ہیرو سلمان خان نے بھی مختصر کردار ادا کیا۔