ڈی آئی خان: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے اثاثے ظاہر کردیئے، دستاویزات کے مطابق مولانا فضل الرحمان 20 لاکھ روپے بینک بیلنس،ساڑھے 9 لاکھ روپے جیولری، 15 لاکھ مالیت پلاٹ کے مالک ہیں۔
اثاثوں میں مولانافضل الرحمان نے گھر کی مالیت 25 لاکھ روپے ظاہر کی اس کے علاوہ شور کوٹ میں 7 لاکھ روپے مالیت کا پلاٹ بھی ظاہر کردیا۔ آزادامیدوارسراج الدین نے فضل الرحمان کے اثاثوں کو چیلنج کردیا۔