وزیراعظم کےمشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام کے صد سالہ اجتماع سے پوری دنیا کو پیغام گیا کہ پاکستان میں امن ہے۔جے یو آئی کے اجتماع عام سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ پاکستان کے حوالے مثبت تاثر ابھرا ہے کہ یہاں کے لوگ پرامن ہیں اور یہاں اتنا بڑا اجتماع ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ان حالات میں اتنا بڑا اجتماع کرنے پر مولانا فضل الرحمٰن کو اپنی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے مبارک باد دیتا ہوں۔